حریم شاہ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا،مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اب اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا بھی بیان سامنے آگیا ہے اور جیو نیوز سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے

میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔خیال رہے کہ معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور یہ تھپڑ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مارا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عبد القوی کل سے بہت غلط حرکتیں کر رہے تھے، عبد القوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازیبا گفتگو کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا، میں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر عب دالقوی کو مارا، عبد القوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں، ان کی باتیں سن کر عوام خود فیصلہ کریں گے مارنا چاہیے تھے یا نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button