حکومت 31جنوری تک مستعفی ہوجائے نہیں تو۔۔۔ مریم نواز نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی نہ ہوئی تو اگلا لائحہ عمل طے کریں گے،پی ڈی ایم کے احتجاج سے حکومت کوفرق نہ پڑتا تو 6 سال فارن فنڈنگ کیس کو زیرالتواء نہ رکھتی، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔ انہوں نے آج یہاں پی ڈی ایم اجلاس کے بعدمولانا فضل الرحمان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری تک حکومت کو ڈیڈلائن دی ہوئی ہے، ڈیڈلائن کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ایک سوال پر کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے اگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی توپھر 6 سال

سے زیرالتواء فارن فنڈنگ کیس کو لٹکانے کی کیا وجہ ہے؟انہوں نے اجلاس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جعلی حکومت کو مزیدمہلت دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے حکومت کا اپنا خطرہ لاحق ہے۔اسی طرح اسٹئیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ملک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے،عمران خان فارن کیس کے مرکزی ملزم ہیں، فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شواہد سامنے آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہو گا جب کہ 5 فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو حیدرآباد ،13 فروری کو سیالکوٹ، 16 فروری کو پشین جب کہ 23 فروری کو سرگودھا میں جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ملک بھر سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button