راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں فنڈنگ سے متعلق 41 ہزار لوگوں کا ڈیٹا فراہم کردیا لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) 4 ہزار لوگوں کی معلومات فراہم نہیں کرسکے گی جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی‘۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں حاصل ہونے والے فنڈز کی معلومات فراہم کردیتے تو آدھا مسئلہ حل ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کیس ان پر الٹا پڑ رہا ہے، اب براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ’آج کی پریس کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لیے ہے کہ اسے ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے لیکن ہمیں عدالت عظمیٰ اور وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر اہم اداروں کا احترام رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ڈرانا نہیں چاہتا تھا کہ پنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنی قومی ذمہ داری ادا کرچکا ہوں اور خواہش ہے کہ تمام کارکن اور رہنما محفوظ رہیں لیکن 15 دستمبر سے 7 مرتبہ ہائی الرٹ جاری ہوچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ براڈ شیٹ کا ایک ایک صفحہ عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت میں مسلم لیگ (ن) کی پارٹی ترمیم لائی اور مولانا فضل الرحمن نے ووٹ ڈالا لیکن میں نے خبردار کیا کہ یہ قانون یہاں سے پاس نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نامنظور سے متعلق ایک نہیں دو ریلیاں نکلیں، کوئی اسرائیل کو منظور نہیں کررہا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ احتجاج میں مدرسے کے بچوں کو لایا گیا تو قانونی کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں مدرسے کے بچے اور وردی والے لٹھ بردار بھی نہیں آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جس مدرسے کے بچے احتجاج میں شامل ہوئے اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، کسی کو ڈرا نہیں رہا مگر اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے 7 مرتبہ ہائی الرٹ
جاری ہوچکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب ایک آئینی ادارہ ہے جس کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی، امید ہے اپوزیشن ریڈ زون میں اہم عمارتوں کا خیال کرے گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہتا ہوں آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنا، یہ سیاسی لوگ آپ کو بیچ منجدھار میں چھوڑ جائیں گے، جس اسمبلی پر مولانا نے لعنت بھیجی تھی وہیں سے ان کا امیدوار الیکشن لڑ رہا ہے، کشمش والا حلوہ آپ کو شیخ رشید ہی کھلائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں شرط لگاتا ہوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ فارن فنڈنگ کیس میں 400 لوگوں کا ڈیٹا نہیں دے سکتیں، پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button