سونے کی قیمت میں زبردست کمی، پاکستانی کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی۔فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 556 روپے کمی سے 96 ہزار 322 روپے پر آگئی ہے۔اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت

گھٹ کر 96365روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1830 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کم ہوکر 96 ہزار 794 روپے ہوگئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button