گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی، شہروں کے نام جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گجرات، قلات، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی ( سعدی ٹاؤن 37 ، ناظم آباد ، صدر20 ، نارتھ کراچی 18، سرجانی ٹائون 16، کیماڑی 12،
فیصل بیس، مسرور بیس 08، گلشن حدید ، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ ایئرپورٹ 07، لانڈھی 04 ، جناح ٹرمینل 03 ) ، ٹنڈو جام 18، چھور17، حیدرآباد 16 ، اسلام کوٹ 13 ، ڈپلو ، چھاچھرو 11 ، ٹھٹھہ ، میرپورخاص 07 ، کلوئی 04 ، سکرنڈ 03، مٹھی 01، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 23 ، پٹن 07 ، پاراچنار 05 ، پشاور ائیر پورٹ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 16،بلوچستان میں قلات 13 ،کشمیر میں مظفرآباد(سٹی 09،ائیر پورٹ 04)،گڑھی دوپٹہ 01 اور پنجاب میں گجرات کے مقام پر 01 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی44، دالبندین 43 تربت 42اورلسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔