پاکستان نے ترکش ائیرلائن پر جرمانہ عائد کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلارت کے مطابق سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے سی اے اے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مختلف ممالک کو کیٹگریز میں شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس ملک میں وبا کی شدت زیادہ ہے اسے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے بی کیٹیگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button