سلمان شہباز کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) مقامی عدالت نے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، وارنٹ گرفتاری جوڈیشل

مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔یاد رہے ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل لاہور نے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران25ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنزکی گئی تھیں ، بےنامی اکاؤنٹ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی ، بےنامی اکاؤنٹ کے پیچھے سلمان شہبازکا کردار ہے۔درخواست کے متن میں کہا تھا کہ سلمان شہباز27اکتوبر2018کولاہورایئرپورٹ سےبرطانیہ چلےگئےتھے، متعددبارطلبی کےنوٹس جاری کئے مگر سلمان شہباز پیش نہیں ہوئے جبکہ سلمان شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button