پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کا شدید ردعمل سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پیٹرول مہنگا ہونے پر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔پیٹرول مہنگا ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے، اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں، بالکل نہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی

طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں میں کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا’۔شہباز گل کے مطابق ‘پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور کیروسین کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگا’۔شہبازگل کی جانب سے جاری سمری کے مطابق نیپرا نے تجویز دی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 13.7 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیز کی قیمت میں 11.03 روپے، کیروسین آئل میں 10.55 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15.33 روپے اضافہ کر دیا جائے۔نیپرا کی سمری میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر 2020ء کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹٰی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کر دی تھیں۔اس کے بعد 31 دسمبر 2020ء کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر ہو دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button