بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑااضافہ کردیاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر اور نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہو گا۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ قبل ازیں دسمبر2020ء میں بھی بجلی

1 روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔ اس اضافے کے بعد صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا۔ماضی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگی بجلی پیدا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے پر صارفین نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا لیکن عوام پر آئے روز مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا سکتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کرے تاکہ عوام کو بھی کچھ ریلیف مل سکے۔ دوسری جانب ملک بھر میں موسم سرما کے آنے کے بعد سے ہی گیس بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کے لیے بھی گیس نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں گیس بحران کے خلاف احتجاج بھی کیے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button