دھند کے باعث فالٹ تلاش نہیں کر سکے ، ن لیگ کی حکومت میں بھی ایسا8بار ہوا،عمر ایوب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگیں گے ، دھند کے باعث فالٹ تا حال تلاش نہیں کر سکے ، تحقیقات کی جائیں گے کہ فالٹ کیوں آیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ رات 11بجکر41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ میں ٘مسئلہ پیدا ہوا، ایک مخصوص جگہ پر بجلی کی فریکونسی کم ہوئی جسکی وجہ سےپورےسسٹم نےخود کوشٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا،ایک سیکنڈ میں فریکونسی 50 سے0 ہوگئی ، گدوکےعلاقےمیں دھندکےباعث اب تک فالٹ کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جاسکی، تحقیقات کی جائیں گے کہ فالٹ کیوں آیا۔

دھندختم ہونےکےبعد ہی فالٹ کی اصل وجہ اور جگہ معلوم ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا کو دو بار اسٹارٹ کیاگیا ہے ، جس سے بجلی کی بحال ہونا شروع ہوئی، لاہور، اسلام آبادمیں بجلی بحال ہوگئی ہے،فیصل آباد، جھنگ، ملتان میں بھی بجلی بحال کا عمل جاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا،حکومت سنبھالی تو بجلی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ، ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو 24/23 ہزار میگا واٹ تک لے گئے،مسلم لیگ کےدور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا۔عمرایوب نے کہا کہفالٹ کیوجہ سےسسٹم میں بریکرزحرکت میں آتے ہیں،پورا سسٹم بند ہوجاتا ہے، گزشتہ دور حکومت میں 8 مرتبہ بجلی کا نظام بند ہوا، جبکہ ہمارے اڑھائی سالہ حکومت میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ پچھلے 2 سال میں ایک بھی فالٹ نہیں آیا کیونکہ ہم ٹرانسمیشن لائنزمیں بہتری لارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کوصورتحال سےآگاہ کردیاتھا، وزیراعظم نےبجلی جلدبحال کرنےکی ہدایت کی تھی،بجلی کاسسٹم اس وقت اسٹیبل ہے، تحقیقات کےبعد ہی حقائق سامنے لائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button