مریم نواز کی موسیقی سننے کی ویڈیو سامنے آنےپر فردوس عاشق اعوان کا شدید ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی موسیقی سننے کی ویڈیو سے قوم اندازہ لگا لے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔اپوزیشن نے سانحہ مچھ پر مگرمچھ کے آنسو بہائے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عشق اعوان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر مگرمچھ کے آنسو بہاتے رہے ہیں۔سابقہ ادوار میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے لیکن ظل سبحانی کی جعلی راجکماری کبھی ایسے افسوس کرنے نہیں گئیں ۔ ان کی اصلیت اس ویڈیو سے سب کے سامنے آ چکی ہے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان سہولت بازار میں خریداری کرنے پہنچیں تو دکاندار نے معاون خصوصی کے لیے مچھلی کے رعایتی نرخ پانچ سو روپے بتائے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے دکاندار کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو قیمت سب سے لے رہے ہو مجھ سے بھی وہی لو۔مچھلی کی قیمت ادا کرنے کے بعد معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیسے اپنی جیب سے دئیے ہیں، حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی۔ اس موقع پر سیاسی طنز کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نوازشریف ٹراؤٹ مچھلی کھاتے کھاتے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور یہاں سے ساری ٹراؤٹ ختم کر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’یہ ہے محترمہ مریم صفدر اور رموٹ کنٹرول رشید صاحب کی اصلیت۔کوئٹہ میں افسوس اور مگرمچھ کے آنسو بہانے والی بی بی اس سانچے ہونے کہ بعد والی شام کو میوزک اور انجوائمنٹ کر رہی ہیں۔ کیسے کر لیتی ہیں آپ اتنی منافقت۔‘‘

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button