ناکے پر نہ رکنے پرپولیس کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جان کی بازی ہار گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) بڈھ بیر کے علاقے میں ناکے پر نہ رکنے پر پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔واقعہ رات کے وقت پیش آیا اور سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر ایس ایچ او بڈھ بیر اعجاز خان کو معطل کردیا۔سی سی پی او پشاور کے حکم پر چوکی انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں اے ایس آئی نصیب جان، حوالدار منان، سپاہی شکیل اور سپاہی صالح محمد کے

خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ جاں بحق ہوگیا تھا۔طالبعلم اسامہ کی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر 6 گولیاں لگیں جس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی روک کر بہت اطمینان سے فائرنگ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button