سونے کی قیمتیں تیزی سے کم ہونے لگیں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1300 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1850 ڈالر ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد،سکھر، فیصل اباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 97ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر فی تولہ اور دس گرام

چاندی کی قدر میں بالترتیب 50 روپے اور 42.86 روپے گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1300روپے اور 1114.54 روپے ہو گئی ہے۔گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے جبکہ فی اونس 105 ڈالر سستا ہوگیا جبکہ اس سے قبل تین روز میں فی تولہ سونا 2300 روپے اور فی اونس 56 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ مزید 50 روپے کمی سے 1300 روپے جبکہ 10 گرام 42.87 روپے سستی ہوکر 1114.54 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی مزید 1.20 ڈالرز کمی سے 25.45 ڈالر کی ہوگئی۔پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button