بوئنگ 737 کا ایک اور طیارہ لاپتہ

جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں 50 سے زائد مسافروں کو لیکر اُڑان بھرنے والا طیارہ کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طیارے کے رُوٹ مغربی صوبے کلیمانتان کے پوٹینیاک جانے والے راستے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے نے ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا تھا۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی تلاش اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبر PK-CLC (MSN 27323) ہے ۔انڈونیشیاءکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان ادیتا اراوتی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہناہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button