سعودی عرب کی جانب سے شاندار اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ریاض(نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خطاب کے دوران سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کمرشل اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

پاکستان بہتر معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پاکستان کی مثبت چیزوں کو زیادہ اجاگر کرے جس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں پایا جانے والا غلط تاثر دور ہو گا اور پاکستان کی حقیقی معاشی صلاحیت سے بہتر استفادہ کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے، سعودی عرب پاکستان کو ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان پوری امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button