میں کوئٹہ ہوتا تو کبھی مریم نواز اور بلاول بھٹو کو نہ آنے دیتا،علامہ شہریار رضا عابدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مذہبی رہنما علامہ شہریار رضا عابدی کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کوئٹہ آئے اور ان کے پیچھے رانا ثناءاللہ کھڑے تھے۔راناثناء اللہ تو دہشتگردوں کے باپ ہیں۔علامہ شہریار رضا عابدی نے مزید کہا کہ اگر میں وہاں ہوتا مریم نواز اور بلاول بھٹو کو بھی نہ آنے دیتا کیونکہ جب ان کے بڑے اقتدار میں تھے اور اس طرح کے واقعات ہوئے تو کونسا مسائل حل کیے گئے تھے،آج یہ لوگ صرف عمران خان کی مخالفت کے لیے گئے تھے۔یہ لوگ ہمارے فائدے کے لیے نہیں آئے۔میں ان دونوں سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کے والد کے دور میں یہ سب ہوا تو کیوں نہیں مسائل حل کیے گئے۔

اگر آپ دونوں کے والد ان قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے تو آپ کا عمران خان پر اعتراض کرنے کا حق ہی نہیں بنتا،عوام کو ان لوگوں سے دھوکہ نہیں کھانا چاہئیے۔اگر مریم نواز اور بلاول بھٹو آ گئے تو ہم پر احسان نہیں کیا۔ان لوگوں کو اول تو آنا ہی نہیں چاہئیے تھا،انہوں نے بھی آکر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔مریم نواز اور بلاول بھٹو قتل ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کو پچاس پچاس لاکھ روپے دے دیں،ان کے لیے تو کوئی مشکل نہیں،صرف بیان بازی سے کیا ہو گا،تعزیت کے لیے آئے تو عمران خان کے خلاف بیان بازی کر کے چلے گئے۔۔ ، یاد رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے بندوق کے زور پر کمرے میں سونے والے 11 کان کنوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا اس واقعے کے فوری بعد سے ہرازہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا۔انتہائی سخت سردی میں دیے گئے اس دھرنے میں حکومت نے متعدد مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی تھی تاہم ابتدائی طور پر یہ ناکام رہے تھے ، بعد ازاں رات گئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی کابینہ کے 2 اراکین علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ایک مرتبہ پھر شہدا کمیٹی اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے نمائندوں سے مذاکرات کیے تھے جس کے بعد لواحقین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا گیا تھا ، ساتھ ہی حکومتی ٹیم نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت جلد کوئٹہ آئیں گے متاثرہ خاندانوں کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہفتے کو کوئٹہ کے دورے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button