بلیک میلنگ کا بیان ، وزیراعظم معافی مانگیں نہیں تو۔۔۔۔عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لواحقین کے خلاف بلیک میلنگ کا بیان دینے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی کٹھ پتلی ہیں، وزیراعظم ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ، وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بے حسی کی انتہاء ہے ، عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے ،

ناجائز ، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں ، گذشتہ کئی روز سے میتیں رکھ کر وزیراعظم کا انتظار کرنے والوں پر اس طرح کا الزام لگانا شرمناک عمل ہے ، وزیر اعظم بیان واپس لے کر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے ایک بارپھر وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکار کردیا۔سانحہ مچھ کے متاثرین کا شدید سردی میں میتوں کے ہمراہ دھرنے کا چھٹاروز ہے، شرکاء نے پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد شہداء کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان سیاسی ہے اور جب تک وزیر اعظم نہیں آئیں گے میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کی دھرنے میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق دھرنے کے شرکاء سے یک جہتی کے لیے پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی، مہناج القرآن کے رہنما اعجاز الحق اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی سانحہ کے متاثرین اور دھرنے کے شرکاء سے اظہاریک جہتی کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button