ورچوئل ایکسپو اور اریت کمیونی کیشنز کے درمیان سٹریٹجک کمیونیکیشن پارنٹرز کا معاہدہ

لاہور( کامرس رپورٹر) ملک کی نامور کمیونیکیشن فرم Arete Communications ا ور ورچوئل ایکسپو کے درمیان سٹریٹجک کمیونیکیشن پارٹنر کا معاہدہ طے پا گیا۔ اریت کمیونیکیشنز بطور سٹریٹجک پارٹنر ورچوئل ایکسپو کو تکنیکی اور مواصلاتی معاونت فراہم کرے گی۔
اس حوالے سے ورچوئل ایکسپو کے بانی و چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ اریت کمیونیکیشنز کا سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ورچوئل کے ساتھ ہاتھ ملانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو صارفین کو گھر بیٹھے نمائش میں شمولیت، خرید و فروخت کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر اریت کمیونیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو بلال ظفر کا کہنا تھا کہ اریت اور ورچوئل ایکسپو کے اکٹھے کام کرنے سے ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button