رائل انکلیو میں عظیم الشان جامع مسجد رقیہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) الرحیم ڈویلپرز کے پروجیکٹ ’’رائل انکلیو‘‘ میں عظیم الشان جامع مسجد رقیہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الرحیم ڈویپلرز کے زیراہتمام رائل انکلیو میں عظیم الشان جامع مسجدرقیہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی،مسجد کا سنگ بنیاد الرحیم ڈویپلرز کے چیئرمین چوہدری سجاد مہیس نے رکھا، سنگ بنیاد کی تقریب میں الرحمن ڈویپلرز کے چیئرمین میاں مشتاق، مقامی علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسجد کی تعمیر و تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
الرحیم ڈویپلرز کے چیئرمین چوہدری سجاد مہیس نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں مسجد کا کردار بنیادی ہے اسلام کا نظام تربیت مسجد کے بغیر ناممکن ہے مساجد کی تعمیر کرنے والے بلاشبہ اللہ کے منتخب بندے ہوتے ہیںاور اسی میں حقیقی نجات ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے جس کی تعمیر میں حصہ لینا رحمت خداوندی کا مستحق بننے کا بڑا ذریعہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جامع مسجد رقیہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے اور رائل انکلیو کے مکینوں کیلئے تحفہ ہے۔ مسجد جدید طریقے سے تعمیر کی جائے گی لیکن اس کا ماڈل تاریخی انداز میں ہو گا جس کا شمار ایشاء کی خوبصورت ترین مساجد میں ہو گا، انہوں نے کہاکہ 3 کنال رقبے پر محیط مسجدمیںرائل انکلیو کے مکین اپنے دینی فرائض پورا کر سکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button