ہم نے پھانسی کے گھاٹ دیکھے ہیں، ڈرنے والے نہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نظام نہیں چل سکتا ، جانتے ہیں عمران خان کا استعفیٰ کیسے لینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے پھانسی کے گھاٹ دیکھے ہیں ڈرنے والے نہیں ہیں ، پیپلز پارٹی جانتی ہے عمران خان سے استعفیٰ کیسے لینا ہے کیوں کہ ملک میں سلیکٹڈ نظام نہیں چل سکتا ، 27 دسمبر کو میری والدہ کی برسی پر بھی جلسہ ہوگا ، اگر جلسہ کرنا ہے اور کوئی احتجاج کرنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھیں ، جیالوں کی جدو جہد تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالوں نے ملتان میں تاریخی یوم تاسیس منایا جہاں جیالوں نے ملتان میں سلیکٹڈ حکومت کو چیلنج کیا۔

ایک طرف تو چیئرمین پیپلزپارٹی کے ایسے بیانات ہیں جب کہ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک میں اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی تاحال راضی نہ ہوسکی ، استعفوں کی بجائے پی پی پی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے موقف پر قائم ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں آصف علی زرداری کی طرف سے نے دو ٹوک موقف اپنایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل کسی سورت استعفے نہ دیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں ہے کیوں کہ پی ڈی ایم اگر مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو اس صورت میں اپوزیشن اتحاد کو 15 سے زائد نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں ، میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے استعفے دے دیے جاتے ہیں تو حکومت کیلئے سینیٹ اانتخابات کروانا مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button