فضل الرحمن کی سیاست ختم ؟جے یو آئی کے ناراض رہنمائوں نے مولانا کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما کا کہنا ہے کہ جے یو آئی میں کچھ حضرات ناراض ہے اور وہ مولانا سے ناراضگی اس حد تک لے گئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود معاملات طے کرنے لگ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ سے سوال کیا گیا کہ حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بہت ساری باتیں کی ہیں،مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کو بھی ڈائریکٹ ٹارگٹ کیا ہے۔کیا یہ بات واقعی سچ ہے کہ پی ڈی ایم کے پیچھے دراصل مولانا فضل الرحمن اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔اس کا جواب دیتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے

کہ کچھ رہنما مولانا فضل الرحمن سے ناراض ہیں۔وہ مولانا سے ناراضگی اس حد تک لے گئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود معاملات طے کرنے لگ گئے ہیں۔میرے خیال سے پارٹی کے اندر اختالافات ہوتے رہتے ہیں۔کسی کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو کسی کے ساتھ خراب ہوتے ہیں۔لیکن ان اختلافات کی وجہ الزامات لگا دینا غلط ہے۔اور الزامات بھی ایسے لگائے جاتے ہیں جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے،یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ہم مولانا شیرانی کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن ان کا یہ رویہ قابل افسوس ہے۔۔واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چئیرمین اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اختر شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر خود سیلیکٹڈ ہیں تو وہ عمران خان کو کیسے سیلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے لیے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان دونوں علیحدہ گروپ ہیں، کارکنان جے یو آئی ف کو نہیں بلکہ صرف جے یو آئی پاکستان کو جانتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button