بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، متعدد شہری نشانہ بن گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں 50 سالہ خاتون شہید اور 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں 4سالہ بچی نایاب سمیت 3

افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ بین الاقوامی قوانین و اقدار کے برخلاف اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو ہدف بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں بالخصوص حال ہی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، جکہ پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی اور ملک کے وقار اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button