پیپلزپارٹی نےن لیگ اور فضل الرحمن کیساتھ ہاتھ کردیا، اندرون خانہ ڈیل کی کوشش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد آئی تو جے یو آئی ف کے کارکنوں کا بنیادی کردار ہو گا۔صرف مولانا فضل الرحمن کے پاس ہی وہ کارکن ہیں جو سردی گرمی برداشت کر سکتے ہیں۔ن لیگ کا کارکن ووٹر تو ہے لیک سختی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ پرابلم کھڑی کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی نہ استعفوں کے لیے نہ ہی لانگ مارچ کے لیے نظر آتی ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک میں زیادہ وقفہ بھی پیپلز پارٹی کے کہنے پر دیا گیا تھا۔سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن سمجھتے

ہیں پیپلز پارٹی کے رابطے ہیں اور ڈیل کی کوشش کر رہی ہے۔دونوں جماعتیں اتحاد کی خاطر پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ چھوٹے شہروں میں جلسے کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔پیپلز پارٹی استعفے دینے کے لیے سنجیدہ ہے تو ضمنی انتخابات کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے اصرار پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔ن لیگ اور مولانا سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں پیچھے ہٹی تواس کی سیاست کو بڑا دھچکا پہنچے گا۔مولانا کو خوش فہمی ہے کہ وقت آیا تو پی پی کو ان کے ساتھ آنا ہی پڑے گا۔جے یو آئی ایف میں اختلافات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اہم جماعت جے یو آئی ف میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔پہلے حافظ حسین احمد کو نواز شریف کے خلاف بیان دینے پر ترجمان کی حیثیت سے معطل کیا گیا۔ اور اب بلوچستان چیپٹر پر اثر و رسوخ رکھنے والے سینیر رہنما مولانا محمد شیرانی نے جے یو آئی ایف کے ناراض اراکین کو متحدہ کرنے اور مولانا فضل الرحمن گروپ کے خلاف جدوجہد کا دعویٰ کر دیا ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ اب جماعت سے قبضہ چھڑایا جائے گا۔مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفاد کے لیے قائم ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن خود سلیکٹڈ ہیں وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button