پاک فوج میں 80فیصد لوگ نماز پڑھتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ میں نے سروے کروایا ہے پاک فوج میں 80 فیصد لوگ نماز پڑھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر دو تین سال بعد ایک سروے کرواتا ہوں۔میں نے 1990میں یہ پریکٹس شروع کی تھی۔میں جی ایچ کیو میں جمعہ پڑھتا رہا ہوں، اب تو فرصت نہیں ملتی لیکن پہلے اگر جی ایچ کیو میں کوئی تقریب ہوتی ،آئی ایس پی آر کا کوئی فنکشن ہوتا تو میں وہاں جاتا تھا اور وہاں نماز پڑھتا تھا،ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے سروے کے مطابق پاک فوج میں 80 فیصد لوگ نماز پڑھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بدلی ہوئی فوج ہے۔ضیا الحق جب آرمی چیف بنے تو انہوں نے پاک فوج میں قرآن پاک تقسیم کیے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button