سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی، پاکستانیوں کی بڑی پریشانی ختم

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے تمام انٹرنیشنل فلائٹس پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ اس عارضی پابندی کے باعث سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین بہت پریشان ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم ایک ٹریول سروسز کی جانب سے تسلی دی گئی ہے کہ اس معاملے میں پاکستانیوں کو فکر کرنے کی ہرگز ضرور نہیں ہے۔البتہ جدہ میں ٹریول سروسز سے وابستہ پاکستانی زوہیر ملک نے اردو نیوز کو بتایا کہ حکومت وزارتِ داخلہ کے سافٹ ویئر میں ایڈجسٹمنٹ کر کے ان تمام مسافروں پر جرمانہ

نہیں لگاتی جو اس پابندی سے متاثر ہوئے ہوں۔زوہیر ملک کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے ان کے کئی احباب بروقت واپس نہیں آسکے تھے تاہم سعودی حکومت نے خود ہی ان کی مدت میعاد میں توسیع کردی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقامہ میں توسیع کے لیے بھی انہیں حکومتی دفاتر جانا نہیں پڑا، بلکہ بنا کسی فیس کی ادائیگی کے حکومت نے خود ہی اقامہ کی میعاد میں آن لائن درخواست پر ہی توسیع کردی۔دوسری جانب وہ تمام مسافر جو پاکستان سے سعودی عرب جانا چاہ رہے تھے، ان کے ٹکٹ یا تو کسی دوسری تاریخ کے لیے بک کر لیے جائیں گے یا انہیں رقوم کی ادائیگی کر دی جائے گی، جس کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریول ایڈوائزر ذیشان خانزادہ نے بتایا کہ مسافر دو طرح کے ٹکٹ خریدتے ہیں، ری فنڈیبل یا نان ری فنڈیبل، جو نسبتاً کم قیمت میں مل جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ری فنڈیبل ٹکٹوں میں تو ایسے موقعوں میں خود کار طریقے سے ہی مکمل رقم واپس ہو جاتی ہے، جبکہ نان ری فنڈیبل ٹکٹوں کے لیے ایئر لائن سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اور یسے میں رقم کی واپسی یا ٹکٹ منتقلی کے لیے منسوخی کے اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button