متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے،معید یوسف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے۔ایک انٹریومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے،ان ممالک سے بھی بات کی،جن سے بھارت رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے ذریعے اس کی جارحیت اور پروپیگنڈے پرمبنی اس کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے،پاکستان نے دنیا کو ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ امن ایک مشترکہ ذمہ داری ہے،بھارت کو چاہیے کہ وہ خطےکوعدم استحکام کی صورتحال سےدوچارکرنےسےگریز کرے، بھارت کئی بار فالس فلیگ کرنے کا پلان بنا چکا لیکن پاکستان کی بروقت

مداخلت سے اسے ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے ۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی سرجیکل سٹرائیک منصوبے کی قابل اعتماد اطلاعات ہیں،پاکستان امن چاہتا ہے تاہم اگر کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو ہماری مسلح افواج مادر وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو سبق سکھانے کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ کا دبئی جانے کا مقصد ویزہ بندشوں کےبارے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا تھا،جس پر دبئی کی جانب سے مثبت ردعمل آیا ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ دبئی ویزوں کا مسئلہ چند دنوں میں حل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کو واضح کیا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ کی دوبارہ غلطی کی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button