فواد چوہدری نے شیخ رشید کوشدید تنقید کانشانہ بناڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وزیر داخلہ شیخ رشید سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے تو یہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اگر وزیر داخلہ نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے تو یہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔وزارت داخلہ کو نواز شریف کی واپسی پر جو بھی صورتحال ہو بتانی چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔

لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے مقدمات اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔لوگوں کو توقع ہے حکومت سے کہ وہ نواز شریف کو واپس لے کر آئے گی۔نواز شریف کا خود بھی وعدہ تھا کہ وہ ٹھیک ہوں گے تو واپس آئیں گے اب روزانہ ریسٹورانٹس میں گھوم پھر رہے ہیں۔عدالت کو چاہئیے کہ نواز شریف کی گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو مل کر کوشش کرنی چاہیے تو تمام وسائل استعمال کرنے چاہئیے۔دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن پر بھی حملے کا خدشہ ہے اور ان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، یہ یقین سے کہہ رہا ہوں۔ وزیراعظم ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ کوئی بھی دھاندلی کا نہیں سوچے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ پارلیمنٹ کے علاوہ مسائل کا اور کوئی حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جن میں وہ صدارتی امیدوار تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button