لاہور میں پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی لڑکی کنزہ غائب ہوگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والے لڑکا اور لڑکی غائب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نشے میں دھت ایک خاتون نے مرد کانسٹیبل اور اے ایس آئی سے بدتمیزی کی اور ان کے ساتھ گالم گلوچ کیا ۔ خاتون نے نہ صرف ان سے بدتمیزی کی بلکہ اس نے کانسٹیبل پر تشدد بھی کیا۔ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل پر تشدد کرنے والے لڑکا اور لڑکی تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گجرات اور اسلام آباد کے بحریہ ٹاؤن میں چھاپے بھی مارے ہیں۔

ملزمان کو موبائل فون سے ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واقعے میں ملوث لڑکی کی شناخت کنزہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق خاتون کی طرف سے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے باوجود کانسٹیبل نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا۔پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ پوش علاقے کے ایک ہوٹل کے باہر ہوا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بھی پولیس سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا نہ صرف مطالبہ کیا گیا بلکہ تعاون کی یقین دھیانی بھی کروائی گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی خاتون کے اس رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور انہیں گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ متاثرہ کانسٹیبل کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جانا چاہئیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button