انگین التان پاکستان آ کر دبڑ دوس ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ دنوں تُرکی کے اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی نے پاکستان کا دورہ کیا۔انگین التان کاروباری شخصیت کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان آئے۔اس دوران معاملے نے اس وقت نیا موڑ اختیار کیا جب یہ خبر سامنے آئی کہ میاں کاشف نے اداکار انگین التان کو معاہدے کی پوری رقم ادا نہیں کی۔پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار کو پاکستان بلا کر چونا لگا دیا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انگین التان کے دورہ پاکستان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ انگین التان ڈراموں میں تو بہت لوگوں کو مار رہے ہیں،

انہیں سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والاکردار دکھایا گیا ہے۔لیکن ارطغرل غازی کی آخری قسط میں یہ ہوا کہ وہ لاہور آیا اور عثمان بزدار کے صوبے میں ایک لڑکے نے چونا لگا دیا۔انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اطرتغل غازی پاکستان آ کر پٹ گیا، پوری دنیا فتح کر چکا تھا لیکن لاہور پہنچا تو دبڑ دھوس ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انگین التان کو پتہ نہیں چلا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نامی نوسرباز نے نا صرف انگین التان کو چونا لگایا بلکہ پاکستان کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات کو بھی ماموں بنا دیا۔کاشف ضمیر نے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انگین التان سے ملاقات کرائی۔ انہوں نے ایلیٹ کلاس کو بھی خوب بیوقوف بنایا، ایلیٹ کلاس انگین التان کے ساتھ ایک تصویر بنانے کے لیے کاشف ضمیر کی منتیں کرتے رہے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے انگین التان کو پیسے دینے کے لیے ادھر اُدھر سے ادھا پکڑا۔یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کاشف ضمیر نے گلے میں جو چینیں پہن رکھی ہیں اس پر بھی سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے،اس کے 30ہزار روپے بھی ادا نہیں کیے۔کاشف ضمیر نے دکاندار کے ساتھ بھی فراڈ کیا۔مختلف شہروں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں ملزم اشتہاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button