اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے حکومت کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیدیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا اختر شیرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر خود سلیکٹڈ ہیں تو وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کئی پالیسوں سےہمیں اتفاق ہے۔ مولانا اخترشیرانی کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئے

قائم ہوئی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہےہیں‘۔اُن کا کہنا تھا کہ جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان دونوں علیحدہ گروپ ہیں، کارکنان جے یو آئی ف کو نہیں بلکہ صرف جے یو آئی پاکستان کو جانتے ہیں۔ مولانا اختر شیرانی نے جمعیت علما اسلام کے پرانے اور ناراض کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں علیحدہ دفاتر قائم کریں کیونکہ جماعت کسی کی جاگیر نہیں اور جو بھی ایسا خواب دیکھ رہا ہے وہ اس سلسلے کو بند کردے اور خواب غلفت سے جاگ جائے۔مولانا اختر شیرانی کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام پارٹی کسی کی جاگیرنہیں، یہ ہماری اپنی جماعت ہے تو پھر علیحدہ گروہ کیوں بنائیں؟ فضل الرحمان پارٹی پر قابض ہیں اُن کا قبضہ ختم کروائیں گے، حافظ حسین ہمارے ساتھی ہیں، ہمارا کارکنان سے رابطہ ہے اور جدوجہد بھی جاری ہے،ہر ضلعے میں کارکنان متحرک ہوں گے اور دفاتر بھی قائم کریں گے۔دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بناوٹ کے اصولوں حقائق چھپ نہیں سکتے، پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کا پول کھول دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا، ، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو اپنے ذاتی مفادات کےلیے گڈے اور گڈی کو استعمال کررہا ہے، اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کےلیے عمران خ ان کے خلاف سازش کررہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کی پالیسی پر قوم متفق ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button