عثمان بزدار بھی کورونا کا شکار؟طبیعت ناساز، صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرالیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں موصول ہوگی۔ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار کا کورونا وائرس چیک کرنے کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے، تاہم وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔یاد رہے 16 نومبر کو مراد علی شاہ کے کووِڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا، انھیں بخار ہو گیا تھا جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔ مراد علی شاہ 17 روز کورونا میں مبتلا رہے،

جس کے بعد ان کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button