ن لیگ کوئی بھی باکسر لے آئے، پہلے ٹاکرے میں ناک آئوٹ کروں گی، فردوس عاشق اعوان

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کوئی بھی باکسر لے آئے، کوئی بھی رِنگ ہو، چیلنج ہے کہ پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کروں گی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کسی کو بھی لے آئے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔ان فارمی مرغیوں کو ایک جھٹکے میں ناک آؤٹ کردوں گی۔ اس موقع پر باکسر عامر خان نے فردوس عاشق اعوان اور مریم نواز کے باکسنگ میچ کا اعلان کیا۔ جس پر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے باکسنگ رنگ میں ٹاکرے کی آفر قبول کرلی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں پیزا سے ہم کلام ہو رہے ہیں۔ اُنہیں واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے پروسیجر آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ان کیخلاف تمام قانونی کارروائی تیار کر لی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button