بھارت کوئی غلطی نہ کرے، اگر بھارت نے غلطی کی تو پاکستان بھرپور جواب دیگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےانتہاپسندمودی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اگر اب کسی فالس فلیگ آپریشن کی غلطی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتےہیں کہ بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانے کے لیے فلیگ آپریشن کی کوشش کرسکتاہے۔ عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتےہیں کہ بھارت نےفالس فلیگ آپریشن کرنےکی

کوشش کی توپاکستان منہ توڑجواب دے گا۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر یو این کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ یو این گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔بھارت نے ایل او سی پر جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان بھارتی رویےکی شدیدمذمت کرتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020ء میں بھارت نے 3 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی افواج نےلائن آف کنٹرول پرجان بوجھ کرشہری آبادیوں کونشانہ بنایا ۔ رواں برس بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 ہزار 76 افراد شہید اور زخمی ہوئے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button