وزیراعظم عمران خان کا خاص تحفہ، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کا کراچی کے لیے 50 فائرٹینڈرز کے تحفے کے اعلان کے بعد فائر ٹینڈرز کراچی روانہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابقوفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی پورٹ سے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔ چین کی جانب سے پاکستان کو جو فائر ٹینڈرز دئیے گئے ہیں ان میں سات ہزار لیٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل ہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کےلیے اس تحفے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 50 جدید فائر ٹینڈرز ، 2 باؤزر چینی پورٹ سے کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔ چین سے پاکستان لائے جانے والے 50 فائر ٹینڈرز 20 دسمبر کوپورٹ کے لیے روانہ ہونے تھے، جو وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں اس وقت فائر بریگیڈ کی 44 گاڑیاں ہیں جن میں سے صرف 14 قابل استعمال ہیں، جس کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کےلیے چین سے 50 فائر ٹینڈرز منگوائے گئے تھے جو وفاق کی جانب سے تحفہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button