لاہور میں نشے میں دھت خاتون نے پولیس اہلکار پر تھپڑوں کی بارش کردی

لاہور (نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز لاہور کے پوش علاقے میں ایک نشے میں دھت خاتون کی جانب سے مرد کانسٹیبل پر تشدد کے واقعے پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نشے میں دھت ایک خاتون نے مرد کانسٹیبل اور اے ایس آئی سے بدتمیزی کی اور ان کے ساتھ گالم گلوچ کیا ۔خاتون نے نہ صرف ان سے بدتمیزی کی بلکہ اس نے کانسٹیبل پر تشدد بھی کیا۔اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا

ہے کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق خاتون کی طرف سے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے باوجود کانسٹیبل نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ پوش علاقے کے ایک ہوٹل کے باہر ہوا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بھی پولیس سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا نہ صرف مطالبہ کیا گیا بلکہ تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button