سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 258 پاکستانی وطن پہنچ گئے

ملتان(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن پہنچایا گیا ہے۔سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 258 پاکستانیوں کو لے کر سعودی پرواز ملتان پہنچی۔مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 258 پاکستانیوں کو وطن پہنچتے ہی ایف آئی اے نےگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے ممکنہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل بھی سعودی عرب اور

یونان سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو مختلف پروازوں کے ذریعے وطن پہنچایا گیا ۔یونان سے بے دخل کیے گئے 30 پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 139 افراد ملتان پہنچے تھے۔برطانیہ کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے 43 افراد کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے حوالے سے ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنے والے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی،ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے ،اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی،ڈی پورٹ ہونے والوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی، اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی ،اخوت فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروائیگی،ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی،اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائیگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button