تمام تر تنقید کے باجود نیب نے کام کردکھایا ، لُوٹی ہوئی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام تر تنقید کے باوجود نیب لوٹی گئی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب، 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ نیب نے مجموعی طور پر 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کئے جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھایا، کرپٹ افراد سے پیسہ نکلوایا،احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ پورٹ میں بتایا گیا کہ 20 سال میں مجموعی طور پر 714 ارب روپے ریکور کئے، رضا کارانہ رقوم کی واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے 69 ارب، بینک قرض ڈیفالٹ مقدمات میں 121 ارب، عدالتی جرمانوں کی صورت میں 44 ارب ، بالواسطہ طور پر 402 ارب روپے برآمد کئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت نیب میں 930 انکوائریاں اور 346 انویسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ 1247 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button