پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا بنی گالامیں احتجاج، پولیس کی اساتذہ پرشیلنگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنی گالہ میں احتجاج کے لئے آنے والے پنجاب کے سرکاری اساتذہ پر پولیس نے شدید شیلنگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کے لیے آنے والوں پر پولیس نے شدید شیلنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے والا راستہ سیل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے شیلنگ اور راستے بند کرنے کے بعد اساتذہ نے بہارہ کہو روڈ پر احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے مری اور

کشمیر سے آنے والی ٹریفک کا نظام بڑی طرح متاثر ہوئی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 7 برس سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی پبلک سروس کمیشن کا امتحان اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کردی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پنجاب حکومت کو سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فی الفور حکم دیں تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ مطمئن ہو کر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button