’نواز شریف کو اللہ ہی واپس لاسکتا ہے‘ حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی واپس لائے تو وہ آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس دور حکومت میں پاکستان واپس نہیں آسکیں گے کیوں کہ حکومت پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ موجود ہی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ کو

پاکستان واپس کس طرح لاسکتے ہیں اب صرف ایک ہی صورت ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی واپس لائے تو وہ آئیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 12 فروری سے ہوسکتے ہیں ، اس ضمن میں الیکشن کمیشن 12 فروری سے 12 مارچ کے دوران کسی بھی دن سینیٹ انتخابات کا اعلان کرسکتا ہے لیکن حتمی طور پر نہیں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کیوں کہ یہ تو سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہی پتہ چلے گا تاہم اپوزیشن کو بھی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں ، پی ڈی ایم کے لوگ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے تو ان کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کروائے جائیں گے ، جب کہ حکومت حزب اختلاف کے استعفوں کو 6 ماہ تک لٹکا سکتی ہے ، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الٰہی بھی ایسا ہی کریں ، اس دوران سینیٹ الیکشن فروری کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف رابطے میں ہیں ، نہ وزیراعظم کا استعفیٰ آئے گا اور نہ ہی اپوزیشن مستعفی ہوگی ، 31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا ، ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button