پاکستانیوں کی ویزہ سمیت دیگر مشکلات سے یو اے ای قیادت کو آگاہ کردیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی فائدہ مند رہا ، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند ثابت ہوئی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسے فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنے بھائی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ، انہیں خطے میں امن و امان کے درپیش خطرات سے آگاہ کیا ،

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کو ویزہ سمیت درپیش مشکلات کا تذکرہ بھی کیا گیا ، ان کے موقف کو بھی سنا اور ہم نے اپنی گذارشات بھی پیش کیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ، ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے حوالے سے جس برے طریقے سے بھارت نے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہندوستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے بھارت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور امتیازی قوانین کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہو رہے ہیں ، 24 نومبر کو ہم نے عالمی برادری کو ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کس طرح بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ڈس انفولیب کی رپورٹ آپ کے سامنے ہے ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں ، یہ انتہائی نازک صورتحال ہے ، پاکستان پر امن ملک ہے لیکن مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے ، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button