اہم ترین اماراتی شہزادہ داعی اجل کو لبیک کہہ گیا

فجیرہ(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں اس وقت سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور اماراتی عوام دُکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کاانتقال کر جانا ہے۔اماراتی ریاست فجیرہ کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے اہم رُکن شیخ عبداللہ بن حماد بن عبداللہ الشرقی رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔اماراتی شہزادے شیخ عبداللہ کی وفات پر فجیرہ کے حکمران شیخ حماد بن محمد الشرقی نے بھی تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے جس میں مرحوم شہزادہ شیخ عبداللہ بن حماد کی مغفرت اور جنت الفردوس میں مقام پانے کی دُعا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوگوار خاندان کو بھی اس مصیبت ی گھڑی میں صبر و استقامت کا دامن تھامنے کے لیے حوصلہ دیا گیا ہے۔شیخ عبداللہ بن حماد کا انتقال آج صبح سویرے ہوا۔ان کی فجیرہ کی ترقی کے لیے بہترین خدمات تھیں۔ شیخ عبداللہ بن حمادکی وفات کی خبر نے امارات بھر میں فضا سوگوار کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی مغفرت کے لیے دُعا کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اُم القوین ریاست کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ علی بن حمید بن احمد المعلیٰ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ شاہی ایوان کے مطابق آج صبح شیخ علی بن حمید کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔مرحوم شیخ علی اماراتی سپریم کونسل کے ممبر بھی تھے۔ ا ن کا شمار شاہی خاندان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔ اماراتی عوام نے بھی اس دْکھ بھری خبر پر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیاتھا۔اماراتی عوام اور تارکین وطن نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات سے اللہ تعالیٰ سے دْعا کی ہے کہ پروردگار سوگوار خاندان کو اس صدمے کے دوران صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button