خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے، معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں، ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام جاری رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، خسروبختیار نے شرکت کی۔وزیراعظم کو ملکی معاشی بہتری کے اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بڑھتی برآمدات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری آرہی ہے۔ جس سے صنعتی شعبے میں ترقی ہورہی ہے۔

ترقی کی مزیدراہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر کا 2 ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند ہے۔معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ دنیا بھر میں ہماری معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہورہی ہے۔ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اورتعمیراتی شعبے کیلئے آسان شرائط پر قرض دینے سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی اسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے ، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دی جارہی ہے ، آج سے 35 سال پہلے شوکت خانم اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ، پاکستان میں کینسر کے علاج کے لیے کوئی اسپتال بھی نہیں تھا، پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو ، پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button