بی آر ٹی پشاور بس اچانک خراب، مسافر رُل گئے، دوسرے اسٹیشن تک کیسے پہنچے ، افسوسناک صورتحال
پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میں گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس اچانک خراب ہو گئی جس سے مسافروں کو اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔گلبہار اسٹیشن کے قریب چمکنی سے حیات آباد جانے والی بی ار ٹی بس کوریڈور پر خراب ہو گئی جس بسوں کی قطار لگ گئی اور مسافروں کو بس سے اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔ٹرانس پشاور کے کمیونیکشن آفیسر عالمگیر بنگش کے
مطابق گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس رک گئی ہے اور بس ایسی پوزیشن پر کھڑی ہے کہ دونوں اطراف کی سروس رک گئی ہے۔عالمگیر بنگش کا کہنا ہے کہ ڈپو کی ورکشاپ میں بی آر ٹی بس کو ٹھیک کر کے دوبارہ چلایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بی آر ٹی بس افتتاح کے دوسرے ہی روز خراب ہو گئی تھی جس کی ویڈیو مسافروں نے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔