حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم ، علماء کرام نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ میں مدارس کو بند کرنے کے معاملے پر علماء کرام ناراض ہوگئے، علماء کرام کے شدید ردعمل کے بعد سندھ حکومت نے علماء کرام سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مدارس بند کرنے کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد علماء کی رضامندی کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں مدارس کو بند کرنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کی سربراہی میں علماء سے مذاکرات کیے جائیں گے ۔سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں معاملہ خوش اسلوبی سےحل ہو۔ اس لیے مشترکہ رضامندی سے اس معاملے کو حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی دوسری لہر میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر این سی او سی نے مدارس کو بند کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی تھی۔محکمہ اوقاف نے اسلام آباد کے تمام مدارس کو ہدایت جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی طرح مدارس میں بھی تدریسی عمل روک کر تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی بند کردی جائیں۔محکمہ اوقاف نے ہدایت نامہ بذریعہ خطوط وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام مدارس کو ارسال کیا اور منتظمین سے عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی تھی جبکہ وفاق المدارس نے مدارس میں تدریسی عمل روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مدارس کھولنے کا معاہدہ طے ہوچکا ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔ حکومتی احکامات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ’مدارس محکمہ اوقاف کے ماتحت نہیں ہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے‘۔حنیف جالندھری نے کہا تھا کہ وفاقی وزیرتعلیم کے ساتھ مدارس کے معاملات طے پاچکے ہیں، جس کے مطابق مدارس ایس او پیز کے ساتھ بدستور کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ہم کسی محکمے کے ماتحت نہیں ہیں، ہم اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button