مقبول ترین جماعت کونسی ہے، عوامی سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گیلپ پاکستان کا سروے، تحریک انصاف کراچی کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار، شہر قائد کے شہریوں کی اکثریت حکمراں جماعت کو ووٹ دینے کی حامی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی عوام سے انتخابات کے حوالے سے رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔گیلپ پاکستان نے اپنے سروے میں کراچی کے شہریوں سے سوال کیا کہ وہ ووٹ دینے کیلئے کس سیاسی جماعت کا انتخاب کریں گے۔ سروے کے دوران حکمراں جماعت تحریک انصاف کو

سب سے زیادہ حمایت حاصل ہوئی۔ سروے کے مطابق شہر قائد کے 17 فیصد شہریوں نے ووٹ کے لیے پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا۔سروے نتائج کے مطابق کراچی میں سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کراچی کے 13 فیصد شہریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 13 فیصد نے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جبکہ شہر قائد کے 12 فیصد شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ سروے نتائج کے مطابق کراچی کے 64 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات ہونے کی صورت میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ جبکہ 36 فیصد شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ دہائیوں تک کراچی شہر کی سب سے بڑی جماعت رہنے والی ایم کیو ایم پاکستان کو انتخابات میں بدترین شکست ہوئی، تحریک انصاف شہر قائد سے بیشتر نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button