استعفے نہیں دیں گے، ن لیگ کےکتنے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کی بات ماننے سے انکار کردیا، بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن میں مریم نواز کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کی خبریں آتی رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی جانب سے ان اختلافات کی بارہا تردید کی جاتی رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا حامی ٹولہ مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ مریم نواز کو لیڈر بھی نہیں مانتے نہ ہی ان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں ہمارے کارکنان کی وجہ سے کچھ رونق تھی۔

ہمارے ہی کارکنان آخر تک بیٹھے رہے جو پشاور، بنوں سمیت جنوبی اضلاع سے آئے تھے۔مولانا نےمزید کہا کہ اگر 31 جنوری تک استعفے نہیں آتے تو پھر پی ڈی ایم کے بیانیے کو خدا حافظ کہہ دیں۔مریم نواز بھی اس اسی پر کام کر رہی ہیں۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ مریم مخالف کیمپ نے طے کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 50ارکان اسمبلی اور 25 قومی اسمبلی کے ارکان کسی قیمت پر استفعیٰ نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے حامی افراد میں سے کسی ایک نے بھی اب تک استعفیٰ نہیں دیا۔مریم نوا زنے اب استعفوں کی بات کھلے عام کرنا بند کر دی ہے۔اسی حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں پندرہ ایسے لوگ ہیں جو مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف آج کل کچن کیبنٹ میں ہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے کہ بہت سوچ مجھ کر کہا ہے، یہاں جمہوریت کا جھوٹا درس دیا جا رہا ہے، اور میں جمہوریت کا جھوٹا درس سُن سُن کر تنگ آ گیا ہوں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جلسہ بڑا تھا یا چھوٹا اس بحث میں نہیں پڑتے، کیا لاہور جلسے میں آپ نے مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر دیکھا، مسلم لیگ ن لاہور کا صدر دیکھا، لاہور کا سیکرٹری دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 15 سے زیادہ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو گلے تک تنگ آ چکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت یہ کہہ دے دیں گے ہم مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button