وزیراعظم عمران خان عامر ڈوگر پر مہربان ، اہم ترین وزارت سے نواز دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عامر ڈوگر کا سیاسی عہدہ تبدیل کردیا ہے، عامر ڈوگر کو وزیر مملکت برائے سیاسی امورمقرر کردیا ہے۔ عامر ڈوگر اس سے پہلے معاون خصوصی تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا کابینہ میں عہدہ تبدیل کرکے ان کو معاون خصوصی سے کو وزیر مملکت تعینات کردیا ہے۔ عامر ڈوگر کو وزیرمملکت برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔ عامر ڈوگر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کے لیے دائر اپیل پر سماعت ہوئی

تو جسٹس منیب اختر نے کیس کی سماعت سے معذرت کی جس کے نتیجے میں اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس نے جسٹس منیب اختر کی معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا جس نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین کے حوالے سے اصول طے کر چکی اور سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے۔وکیل نے کہا کہ میرا کیس دوہری شہریت کا نہیں ہے، وزیراعظم کے مشیر اور معاونین کی فوج ظفر موج ہے جس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، معاون خصوصی سروس آف پاکستان کے تحت نہیں آتے، کابینہ میں وزراء اور صرف پانچ مشیر رکھنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button