پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 84افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھرمیں کورونا وائرس سے ایک دن میں 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 62 لاکھ 16 ہزار 060 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 080، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 021، اسلام آباد میں 35 ہزار 700، بلوچستان میں 17 ہزار 868، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 447 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 261 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ شہر کے ضلع غربی اور ضلع کیماری کے مختلف علاقوں میں اگلے 2 ہفتے تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ضلع غربی کے دو سب ڈیوژن منگوپیر اور اورنگی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جبکہ ضلع کیماڑی کے سب ڈویژن بلدیہ، کیماڑی اور سائٹ میں بھی سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ضلع غربی میں کیسز کی تعداد 93 اور ضلع کیماڑی میں 70 کیسز ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاوُن کے دوران متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی

اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ مکینوں کو حکومتی کی جانب سے بتائی گئیں ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا8.66، سندھ10.69، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button