اسلام مخالف بیانات دینے والےفرانسیسی صدر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جہاں کئی معروف سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوئیں وہیں فرانس کے صدر ایمانول میکرون بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میکرون نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران گھر سے کام جاری رکھوں گا،42 سالہ فرانسیسی صدر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا۔وہ 7 دن تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 425 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 7 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 2550اموات ہوئیں اور ایک لاکھ 74 ہزار مریض سامنے آئے۔ اٹلی میں 2850، فرانس میں 425 اور برطانیہ میں 500 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔دوسری جانب پیرس میں رات کا کرفیو لگادیا گیا۔ انگلینڈ کے کئی علاقوں میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت پر کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کے لیے بھی دباو بڑھ گیا ہے۔ادھر ویلز، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام سامنے آگئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کی لگ بھگ ایک چوتھائی آبادی کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسینز تک رسائی 2022 سے قبل نہیں مل سکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں بتائی گئی۔امریکا کی جونز ہوپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں کووڈ 19 ویکسینز کے پری آرڈرز کا تجزیہ کیا گیا جو ریگولیٹری منظوری سے قبل مختلف ممالک نے دیئے۔ 15 نومبر 2020 تک متعدد ممالک نے 13 مختلف کمپنیوں کی ویکسینز کے 7 ارب 48 کروڑ ڈوز اپنے لیے مختص کرالیے تھے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button