ن لیگ میں اختلافات بڑھ گئے، 2 سینئرلیگی رہنما آمنے سامنے آ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔سینیر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگ وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔اسی پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جاوید لطیف کا بیان سنا ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسی فضول باتیں نہیں سنتا، کون سا سیاسی ورکر ایسی باتیں کرتا ہے۔شیخ روحیل اصغر نے مزید کہا کہ بیان دینے والے میں اتنی جرات ہونی چاہئیے کہ وہ وکٹ کے دوسری طرف کھیلنے والے کا نام بھی لے۔

اگر ایسی بات تھی تو آپ نواز شریف سے الیکشن کا ٹکٹ لینے کے لیے لائن میں کیوں لگے۔وکٹ کے دوسری طرف کھیلنے والے ن لیگ سے استفعی دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید لطیف جیسے بیان ایک غیر سیاسی ورکر ہی دے سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر صرف دو رہنماؤں میں ہی اختلافات نہیں ہیں بلکہ لیگی رہنما کئی اہم معاملات پر ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ پارٹی کے سینئر ترین رہنما چوہدری شیر علی نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سمیت 6 دیگر لیگی رہنماوں پر الزام عائد کیا کہ یہ رہنما وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ یہ ایک طرف پارٹی کے ساتھ ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔چوہدری شیر علی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں پارٹی کو تباہ کر دیا، پی ڈی ایم لاہور جلسے کیلئے بھی رانا ثناء اللہ کارکنوں کا قافلہ لے کر جانے کی بجائے اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا لاہور گئے۔جاوید لطیف کی جانب سے بھی اسی قسم کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہماری جماعت میں 4,6 لوگ ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button